MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راشد شفیق کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

0 402

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایم این اے شیخ راشد شفیق کو ائرپورٹ سے اغواء کیا گیا اور ابھی تک ان کے گھر والوں کو ان کا پتہ نہیں دیا جارہا ، شیخ رشید کو بھی اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ان اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے بوکھلائی ہوئی امپورٹڈ حکومت سمجھتی ہے لوگ ڈر جائیں گے ، بیوقوف اپنے انجام کو تیز کر رہے ہیں ، جھوٹے پرچوں سے بھی کبھی حکومتیں بچی ہیں؟ انشاللہ ہم دیکھیں گے کہ یہ ٹولہ چند ہفتوں میں اپنے انجام کو پہنچے گا ۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا ، ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق عمرہ کی ادائیگی کے بعد اتوار کی صبح نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے انہیں روک کر حراست میں لے لیا ، جس کے بعد سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد انھہیں تحویل میں لے کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔
دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے مسجد نبوی ؐ میں پیش آنے والے واقعہ پر کہاتھا کہ واقعہ کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی ، گینگ کی کمانڈ شہزادہ جہانگیر اور انیل مسرت کررہے تھے ،عمران خان ، شیخ رشید ، فواد چوہدری اور شیخ رشید کے بیانات سب کے سامنے ہیں ، جن کے بھتیجے راشد شفیق نے باقاعدہ لوگوں کو اکٹھا کیا ، اور انہوں نے ایک گینگ برطانیہ سے بھی منگوایا ، گینگ کی کمانڈ شہزادہ جہانگیر اور انیل مسرت کررہے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان جو کہتے رہے ہیں ، فواد چوہدری ، شہباز گل اور شیخ رشید کے بیانات سب کے سامنے ہیں ، پلاننگ کے تحت کچھ لوگوں کو یہاں سے سعودی عرب بھیجا گیا ، ان کا مائنڈ سیٹ دیکھیں ،یہ لوگوں کو مسجد نبوی ؐمیں نماز پڑھنے سے رو ک رہے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.