محنت کش طبقے کی حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،فرح عظیم شاہ
کوئٹہ(مسائل نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کی عالمی یوم مزدور دن حوالے سے پیغام
محنت کش طبقے کی حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
صوبائی حکومت محنت کش طبقے کے لئےملازمتوں کے زیادہ مواقع پیدا کرنے میں کامیاب ہوں گے
محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔۔
ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے
صوبائی حکومت اپنے منشور کے مطابق مزدوروں کی فلاح و بہبود کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
- Advertisement -
مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اورقومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
مزدوروں کی فلاح و بہبود، تحفظ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
محنت کشوں خصوصاً کانو ں میں کام کرنے والے مزدوروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے موثر قوانین سازی کے ساتھ ساتھ میکینیکل مائننگ متعارف کروانے پر کام جاری ہے
صوبائی حکومت نے صنعتی تربیت کے اداروں اور صنعتوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرکے صنعتوں کے لئے درکار تربیت یافتہ افرادکی تیاری کا اہتمام کرے گی۔
محنت کش افراد کیلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کرنا ہے۔
صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلئے پر کشش صنعتی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا
صوبے میں زیادہ سے زیادہ کارخانے لگا کر محنت کشوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے جا ئیں۔۔
[…] (مسائل نیوز) غیرملکیوں کو بغیر ملازمت کے متحدہ عرب امارات آنے اور رہنے کی اجازت مل گئی، شرائط […]