ڈائریکٹوریٹ آف کلچر بلوچستان کا چھوٹے پیمانے پر کرپشن کا آغاز
کوئٹہ (رپورٹ امین بڑیچ) ڈائریکٹوریٹ آف کلچر بلوچستان کا چھوٹے پیمانے پر کرپشن کا آغاز،
گزشتہ مہنے کلچر ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے ورکشاپ کرائے گئے جس میں تمام پارٹیسیپنٹس کے لئے سرٹیفیکیٹس اور ٹی اے ڈی اے مختص کیے گئے تھے ۔ مگر افسوس یہاں چاروں طرف سے کرپشن ہی کرپشن دیکھائی دے رہا ہے ۔ جو پارٹیسیپنٹس ان کے جاننے والے یا ان کے اپنے قریبی رشتے دار، دوست یا پھر ان کے چہیتے ہو ان کو ٹی اے ڈی اے کے چیک تک فراہم کئے گئے ۔ گزشتہ کچھ ہفتوں سے بقیا جو پارٹیسیپنٹس رہ گئے ہے وہ ڈائریکٹوریٹ آف کلچر بلوچستان کے چکر کاٹتے کاٹتے تک چکے ہیں مگر ان کے چیک ابھی تک ان کو نہیں ملی ۔ کبھی آفس میں کوئی نہیں ہوتا تو کبھی آفسر حضرات اسلام آباد میں گھومتے دیکھائی دے رہے ہوتے ہیں ۔ گورنمنٹ کی جانب سے پوری تنخواہیں لینے والے یہ آفیسران 9 سے 5 تک کبھی بھی آفس میں مکمل ڈیوٹی کرتے دیکھائی نہیں دینگے مگر تنخواہ کے وقت سب سے آگے یہ لوگ ہوتے ہیں ۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اب تو یہ لوگوں کے حق کو بھی دھوم دھام سے ہرپ کیا جا رہا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ۔
گورنر اور تمام گورنمنٹ کے آفیسران سے یہ درخواست کی جاتی ہے کہ ایسے کرپٹ لوگوں کو ہٹایا جائے اور کچھ ذمدار لوگوں کو سیٹوں پر لایاجائے کم از کم اس سے لوگوں کی حق تلفی تو نہیں ہوگی ۔
اور یہ بھی آفیل کیا جاتا ہے کہ ان تمام پارٹیسیپنٹس میں ان کے ٹی اے ڈی اے تقسیم کیے جانے جن کو اب تک نہیں ملی ۔