MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل کرنے کا فیصلہ

0 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکریٹری الیکشن کمیشن، لا ونگ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن صدر اور گورنر کے پی سے مشاورت کرے گا۔ انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر اور گورنرز کو خط لکھے جانے کا امکان ہے، خط میں صدر کو الیکشن کیلئے تاریخیں تجویز کی جائیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.