MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب اور کے پی میں انتخابات ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مؤقف جاری کر دیا

1 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ بطور وکیل کہہ رہا ہوں کہ یہ پٹیشن چار، تین کے تناسب سے خارج ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا، ٹی وی کے ذریعے مجھ تک پہنچا ہے، تحریری فیصلہ پڑھنے تک اور کابینہ میں اس پر بحث کرنے تک میں بطور وزیر قانون اس پر بات نہیں کرسکتا۔ وکیل کی حیثیت سےکہوں گا کہ یہ پٹیشن چار، تین کے تناسب سے خارج ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جسٹس یحییٰ اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی ازخود نوٹس پر اختلاف کیا تھا، آج فیصلے میں2جج صاحبان نے مزید کہہ دیا ہے کہ یہ قابل سماعت نہیں۔ میں وزیر کی حیثیت سے نہیں بطور وکیل کہہ رہا ہوں کہ یہ پٹیشن چار، تین کے تناسب سے خارج ہوگئی ہے اور اس پر فیصلہ لاہور ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ہونا چاہیے جہاں اس حوالے سے درخواستیں دائر ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ عام انتخابات میں اربوںکے اخراجات ہوں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.