عمران خان کی رخصتی کاوقت آچکاہے،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وجمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولاناحافظ حمد اللہ نے عمران خان کی قوم سے خطاب کو لولی پاپ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ قوم کونہ گھبرانے کی ترغیب دینے والا عمران نیازی تحریک عدم اعتماد سے گھبراگئے،عمران خان کی رخصتی کاوقت آچکاہے ،پیٹرول اور بجلی کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچانے کے بعد 10اور 5روپے کمی قوم کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں ہے ،قوم کونہ گھبرانے کی ترغیب دینے والا عمران نیازی تحریک عدم اعتماد سے گھبراگئے، اتراہواچہرہ مایوس کن تقریر بتارہاہے
- Advertisement -
کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی عوام کے لئے نہیں اپنی ،،کرایہ،، کی کرسی بچانے کیلئے ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے خضدار میں مدرسہ جعفر طیار کے سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمعیت علماءاسلام کے مرکزی نائب امیر مولاناسائیں قمر الدین ،سینیٹرمولوی فیض محمد،مولاناعبدالصمد قاسمی اور ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی تقریر قوم کو لولی پاپ دینے کے ساتھ ساتھ مذاق اور ڈرامہ تھا،
ساڑھے تین سال میں 70 روپے فی لیٹر پیٹرول اورڈیزل میں اضافہ کر کے آج دس روپے کمی قوم کےساتھ مزاق ہے، پیٹرول بارہ روپے بڑھاکر آج دس روپے کم کرنے سے اور بجلی چھ روپے مہنگی کرکے آج پانچ روپے کم کرنے سے قوم کو،،لولی پاپ،،نہیں دے سکتے، دوسری طرف ایل پی جی ستائیس روپے مہنگی کردی یہ قوم کودھوکہ نہیں توکیاہے؟ مولاناحافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمران خان آپ کی رخصتی کاوقت آچکاہے تیاری کرے، عمران خان آپ نے ،،یحی خان،،کوبھی تباھی میں مات دی قوم کونہ گھبرانے کی ترغیب دینے والا عمران نیازی تحریک عدم اعتماد سے گھبراگئے، اتراہواچہرہ مایوس کن تقریر بتارہاہے کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی عوام کے لئے نہیں اپنی ،،کرایہ،، کی کرسی بچانے کے لئے ہے ۔