MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اساتذہ سکول جائے ان کے تمام مطالبات ہم تسلیم کرتے ہیں،نصیب اللہ مری

0 548

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم میرنصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ اساتذہ اپنے احتجاج ختم کرے ان کے مطالبات کا نوٹیفکیشن جلد جاری کریں گے میں ٹائم اس لئے نہیں دونگا کیونکہ اس میں کچھ وقت لگے گا میں مری قوم سے تعلق رکھتا ہوں میں نے زبان کیا ہے اس کو ہر حال میں پورا کرﺅں گا اساتذہ سکول جائے ان کے تمام مطالبات ہم تسلیم کرتے ہیں اور ان پر جلد عملدرآمد بھی ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن کے کیمپ کے دورے کے موقع پر اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

- Advertisement -

اس موقع پر جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی موجود تھے صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن کے احتجاجی کیمپ اور دھرنے میں آکر مطالبات تسلیم کئے جونیئر ٹیچرز کی اپ گریڈیشن کا ذمہ لیتے ہوئے کہا کہ نوٹیفکیشن جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن کے قائدین کو ہی دونگا دیگر مسائل پر کل ہی آفسران بالا سے اجلاس کراکر تمام مسائل جس میں 50فیصد پروموشن کوٹہ، ہاﺅس رینٹ اور دیگر الاﺅنسز اور ٹائم سکیل پر جلد ازجلد کام ہوگا

وزیرتعلیم نے دھرنے میں اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ مراعات دوں تاکہ تعلیمی بہتری ہو اساتذہ سے بھی گزارش ہے کہ وہ بچوں کو پڑھائے تعلیمی بہتری میں ہمارے ساتھ کردار ادا کریں میں وزارت اور حکومت میں آپ کا جنگ لڑﺅںگا جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے پریس ریلیز میں احتجاج اور دھرنا آج صبح 11بجے بروز بدھ احتجاج کیمپ موخر کرینگے اور حکومت کو دو ماہ کا وقت دینگے فیصلہ کے فوری بعد مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.