MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہدا کیلئے دعا گو ہوں، پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے: بیرسٹر گوہر

0 7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

- Advertisement -

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ شہید ہونے والے جوانوں کے جنت میں بلند درجات کیلئے دعاگو ہوں، پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے

خیال رہے کہ بلوچستان آپریشن کے دوران 2 روز میں سکیورٹی فورسز نے 133 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، آوان میں 3 خود کش سمیت 92 شرپسند ہلاک ہوئے، جبکہ آپریشن میں حصہ لینے والے 15 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.