MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دور دراز علاقوں میں لوگوں کے شکایات کا ازالہ کررہے ہیں،نذر محمد بلوچ

1 458

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں، ان کے حقوق کی تحفظ کو یقینی بنانے اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذٰا اس حوالے سے محتسب ادارہ سے وابستہ آفیسران و دیگر اہلکار اپنے پیشہ ورانہ زمہ داریوں کو پورا کرنے کےلیے بھرپور اقدامات کریں تاکہ لوگوں کے شکایات کا ازالہ جلد ممکن ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محتسب دفتر کی سالانہ کارکردگی

- Advertisement -

جائزہ اجلاس کے موقع پر محتسب سیکرٹریٹ کے متعلقہ آفیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اجلاس کے شرکاءمیں شامل ڈائریکٹرز سعید احمد شاہوانی، عبدالمنان اچکزئی، غلام مصطفیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹرز عبدالجمیل خان، سید عبد الحفیظ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نورالحق کاکڑ،اورنگزیب بگٹی، رجسٹرار سید محمد علی و دیگر شامل تھے، اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں صوبائی محتسب نے کہا کہ محتسب ادارے کا مینڈیٹ عوام کے حقوق کا تحفظ، رول آف لاءکی پابندی کو یقینی بنانا،

بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے لوگوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرنا ہے لہذٰا اس حوالے ہم  اپنے کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے مزید کوششیں کریں گے تو کوئی وجہ نہیں کہ انصاف کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے والے لوگوں کی داد رسی ممکن نہ ہو، صوبائی محتسب نے اجلاس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں لوگوں کے شکایات کے ازالے کے لئے ریجنل دفاتر کے کارکردگی میں اضافہ کیا جائے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.