MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اب زومبیز کے ساتھ کھانا کھائیں، سعودی عرب میں کھلا منفرد ریسٹورنٹ

0 548

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض(ویب ڈیسک ) ڈراونی فلموں کے شوقین لوگوں کے لئے سعودی عرب میں کھلا منفرد ہارر ریسٹورنٹ جہاں زومبیز اورچڑیلیں آنے والوں کا استقبال کرتے ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں کھولنے جانے والے منفرد ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پربھی انسانی کھوپڑیاں اورخون دکھائی دیتا ہے۔

- Advertisement -

ہوٹل کے کسٹمرز کوڈشزبھی ہارر تھیم کی پیش کی جاتی ہیں اور ڈراونے کردار ہرمیز پرجاکرکھانے کھانے والوں کا استقبال کرتے ہیں۔ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ہارر ریسٹورنٹ کھولنے کا مقصد عوام کومنفرد انداز کی تفریح کے ساتھ کھانا فراہم کرنا ہے۔

زومبیز اورچڑیلوں کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے اوران کے لئے خصوصی کاسٹیومزبنوائے گئے ہیں۔ریاض کا ہارر ریسٹورنٹ عوام میں مقبولیت حاصل کررہا ہے اورسوشل میڈیا پربھی اس کے چرچے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.