MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا ورنہ اپنے ارکان اسمبلیوں سے نکال لے گا،شیخ رشید

0 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہید کا کیس جان پکڑ گیا ہے،سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈینس اور اوورسیز ووٹ پر بھی عنقریب فیصلہ دے گی۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے گا ورنہ اپنے ممبر اسمبلیوں سے نکال لے گا،حکمران اپنے فارن اکاؤنٹ قومی سلامتی کی خاطر پاکستان واپس لائیں۔
جنیوا میں سیلاب زدگان کی امداد کی بجائے شریف برادران اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 9 جنوری سے کاونٹ ڈاؤن شروع اور اپریل میں ختم ہو جائے گا،جنہوں نے فالودے اور پاپڑوالوں کے نام سے لوٹا اب وہ سندھ موٹروے پر اپاہجوں کے شناختی کارڈ پر لوٹ رہے ہیں،وزیرخارجہ اور وزیرداخلہ کے بیانات جلتی پرتیل ڈال رہے ہیں۔
شیخ رشید نے آج 3 بجےلال حویلی میں تقریب سے خطاب کرنے کا اعلان بھی کیا۔
قبل ازیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں شب خون مار کے حکومت پر ناجائز قبضہ کیا لیکن اُلٹا عمران خان مزید مضبوط اور مقبول ہوگیا۔ یہ سوچ رہیں ہیں کہ عمران خان کو کیسے نااہل قرار دیا جائے،یہ حکومت کا ایک اور غلط فیصلہ ہو گا جو انکے گلے پڑے گا، عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا ،حکومت کہتی ہے مرغی مضر صحت ہے کیک کھائیں۔
انہوں نے کہا کہ غریب آدمی بُرے حالات کے لیے کمر کس لے،8 بجے دکانیں بند کرنے پر حکومت صوبوں اور تاجرتنظیموں کواعتماد میں لے۔حکومت معاشی ،سیاسی استحکام لا سکی اور نہ ہی اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے۔ غیرمقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اُسکے اتحادیوں کو ہوا ہے،اسٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائرآدھے اور مہنگائی تگنی ہو گئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے،شیڈول طے کرنا باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے،الیکشن ہی سیاسی معاشی استحکام لائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.