بلوچستان بحرانستان بن گیا، بحرانوں نے مل کر بلوچستان کے عوام کی کمر توڑ دی ہے، ظہوربلیدی
کوئٹہ (مسائل نیوز)سابق صوبائی وزیر ظہور احمدبلیدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان بحرانستان بن گیا ہے، مالی بحران، گندم کا بحران، نوکریوں کی فروخت اور روزگار کا بحران، گورننس کا بحران، سیاسی بحران ،اپوزیشن کا نا ہونے کا بحران اور وزیر اعلی بشمول کابینہ کا بحران ، ان تمام بحرانوں نے مل کر بلوچستان کے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔
- Advertisement -