قلات میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی،درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
قلات (مسائل نیوز) قلات میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی، درجہ حرارت منفی آٹھ ریکارڈ، بازاریں ویران، پانی واٹر ٹینکیوں اور پائپ لائنوں میں جم گئیں، معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، شدید سردی میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ گیس کا نام و نشان تک نہیں، بجلی کی بار بار ٹرپنگ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی، متبادل انتظامات نہیں، سوختی لکڑی و ایل پی جی گیس بھی مہنگائی کے باعث عوام کی دسترس سے باہر ہوگئے، پوچھنے والا کوئی نہیں، محکمہ موسمیات کیمطابق درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس شدید سردی میں بھی گیس پریشر مکمل غائب جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی اور ٹوفیز کا سلسلہ بدستور جاری رہا عوامی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی محتسب اعلی و دیگر ذمہ داران سے گیس بندش و بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
- Advertisement -
[…] (مسائل نیوز) سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں میں ایک ہفتہ مزید […]