ڈالر کی قیمت گرانے کیلئے پلان تیار کر لیا گیا
اسلام آباد(مسائل نیوز)چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے کہ ڈالر کے ریٹ کم کرنے کیلئے مارکیٹ میں سپلائی بڑھائی جائیگی اور بلیک مارکیٹ کا خاتمہ کیا جائے گا۔ملک بوستان نے وفد کے ہمراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں ہنڈی حوالہ کرانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حوالے سے تجویز دی، جس پر وزیر خزانہ نے ایف آئی اے کے ذریعے کارروائی کا وعدہ بھی کیا ہے۔ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ممالک جا کر اوورسیز پاکستانیوں سے ڈالر اکٹھے کرکے حکومت کو دیں گے، ڈالر کے ریٹ کم کرنے کے لیے مارکیٹ میں سپلائی بڑھائی جائیگی اور بلیک مارکیٹ کا خاتمہ کیا جائے گا۔
[…] نیوز) ایکسچینج کمپنیوں نے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے […]
[…] کی قلت سے ڈالر کا لین دین ٹھپ ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ،اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے کا اضافہ […]