بلوچستان میں شدید سردی کی لہر، کوئٹہ منفی 3، قلات اور زیارت میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ
کوئٹہ (مسائل نیوز) کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3 ڈگری سینٹی ریکارڈ، قلات اور زیارت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈصوبے کے مختلف اضلاع میں نمی کا تناسب کوئٹہ 31فیصد،قلات میں 22 فیصد،تربت میں 21 فیصد،سبی میں 35 فیصد،نوکنڈی میں 21فیصد،گوادر میں 41فیصد ریکارڈ کیا گیا شہر میں درجہ حرارت منفی ایک رہا۔ اور شدید سرد موسم میں گیس غائب اور پریشر میں کمی کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں بسنے والے لوگوں، خواتین،بچوں اور بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی اس وقت بلوچستان کے 34 اضلاع میں سے 15 اضلاع کو گیس فراہم کر رہی ہے، صوبے میں گیس کی طلب 250 سے 260 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، گیس کی رسد 200 سے 210 ایم ایم سی ایف ڈی کے درمیان ہے، بلوچستان میں سوئی سدرن گیس کے گھریلو صارفین کی تعداد 3 لاکھ 3ہزار 702 ہے، بلوچستان میں کمرشل صارفین کی تعداد 2ہزار 779ہے، 77ہزار 103صارفین کے ذمے 44 کروڑ 40 لاکھ روپے واجبات واجب الادا ہیں، گیس پریشر برقرار رکھنے کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کی جانب سے لوڈ مینجمنٹ سسٹم ترتیب دیا ہے۔ اس کے باوجود شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور امور خانہ داری سمیت دیگر امور کی انجام دہی کے لئے ایل پی جی گیس اور سوختنی لکڑی خرید کر اپنی ضروریات پوری کرنے اور سردی سے بچنے کے لئے بحالت مجبوری شدید مہنگائی میں اپنا پیٹ کاٹ کر اقدامات اٹھارہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں پر اس مہنگائی میں معاشی اضافی بوجھ بڑھ رہا ہے۔
- Advertisement -