MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سنگین معاشی مسائل قومی سلامتی کا مسئلہ بن گئے ہیں

0 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سنگین معاشی حالات قومی سلامتی کا مسئلہ بن گئے ہیں،260 کا ڈالر اور150 کلو آٹا غریب کدھر جائے گا؟22 کروڑ کا ملک چلانے کے لیے خزانے میں 20 دن کے زرمبادلہ کے پیسے نہیں۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جس ملک میں ٹریول ایڈوائزری جاری ہو جائے وہاں سرمایہ کاری خاک ہوگی،بے نظیر کی برسی پر بلاول بھٹو کی تقریرعمران خان سے شروع اور ان پرختم ہو گئی۔
13 پارٹیاں اور اُنکے ہم نوا عمران خان کو زبردستی دھمکی سے اسمبلی بلا کرمعاشی تباہی میں شریک کرنا چاہتے ہیں،غیر ملکی سازش کے ذریعے ہم پر فیصلے مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ مشرق اورمغرب دونوں طرف سرحدوں پر حالات خراب ہو رہے ہیں،کشتی ڈوب رہی ہو تو اسٹیبلشمنٹ خاموش نہیں رہ سکتی،کیئر ٹیکر پر سوچ و بچارشروع ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 روز میں اہم ریاستی سیاسی معاشی میٹنگز اور فیصلے ہوجائیں گے۔آئی ایم ایف کےساتھ ڈیڈلاک ہوگیا ہے، ڈالر کا انٹربینک اور کرنسی مارکیٹ میں 30روپے کا فرق ہے، ملک کے ریزرو صرف 5 ارب ڈالر سے کچھ زیادہ کے رہ گئے ہیں، آٹے کا قحط اور گیس کے بعد بجلی کی لوڈشیٹنگ ہے جب کہ غیر ملکی سفارت خانوں نےاپنے عملے کو اسلام آباد میں محتاط رہنے کا کہہ دیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اندرونی توڑ پھوڑ کا شکار ہے اور ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکا ہے لیکن وزیراعظم کی سوئی توشہ خانہ کی گھڑی پرپھنسی ہوئی ہے۔عوام کانام ہی ریاست ہے اور عوام تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ اور عوام کاچولی دامن کاساتھ ہے، اب خاموش تماشائی بن کر نہیں رہا جا سکتا، پی ڈی ایم کو الیکشن میں ووٹ نہیں کچھ اورپڑیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.