MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت نے حق دو تحریک کے مطالبات منظور کیے، ہدایت الرحمن نے ریاست کیخلاف علم بغاوت بلند کر رکھا ہے، ضیا لانگو

0 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن نے حکومتی وفد سے مذاکرات میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے کوشش کی کہ حق دو تحریک کے مطالبات منظور کرکے لوگوں کے مسائل حل کریں لیکن مولانا ہدایت الرحمن نے ریاست کیخلاف علم بغاوت بلند کر رکھا ہے۔ حق دو تحریک کے مطالبات منظور کرکے ہی ہم نے دھرنا ختم کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حق دو تحریک سے خود مذاکرات کیے لیکن مولانا ہدایت الرحمن نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ حق دو تحریک کے دھرنے کی وجہ سے سی پیک شاہراہ کی بند تھی جس کے باعث سی پیک کا کام متاثر ہورہا تھا۔ ہم نے بہت کوشش کی کہ پرامن طور پر دھرنے کے مطالبات منظور کیے جائیں لیکن مولانا ہدایت الرحمن نے مذاکرات میں شرکت نہیں کی اور اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے حق دو تحریک کے ایک سال سے جاری احتجاج اور دھرنوں کو کچھ نہیں کہا لیکن ذاتی مفادات حاصل کرنے کیلئے وہ عوام کو غلط راہ پر لے جارہے ہیں۔ مولانا ہدایت الرحمن حکومت کو دھمکیاں دیتے رہے ہم نے کچھ نہیں کہا۔ کسی کو بھی بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ سی پیک بلوچستان کی ترقی ہے لیکن ہمارے مہمان اور بھائی چائنیز کیخلاف بھی انہوں نے تقریریں کیں جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.