MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیصل آباد: کوئلے کے دھوئیں سے دم گھٹ کر 3افرادجاں بحق

0 505

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فیصل آباد(مسائل نیوز) فیصل آباد کے علاقے وارث پورہ میں گھر میں سوئے تین افراد کمرے میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے وارث پورہ میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد کمرے میں کوئلوں کی آگ جلا کر سورہے تھے کہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بے ہوش ہوگیا ۔

- Advertisement -

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نفیس، مظہر اور شبیر کے نام سے ہوئی ہے ، جاں بحق ہونے والے افراد بیکری میں ملازم تھے ، جو کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.