MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کر دی، اہم فیچر متعارف

1 1,592

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی میسیجنگ انسٹنٹ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے طویل عرصے بعد بالآخر غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو واپس لانے کا فیچر متعارف کرادیا۔تفصیلات کے مطابق جون 2022 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ کے ماہرین ایپلی کیشن پر غلطی سے

- Advertisement -

ڈیلیٹ ہوجانے والے میسیج کوواپس لانےکے لیے ان ڈو (undo) فیچر پر کام کر رہے ہیں۔بعد ازاں کمپنی نے مذکورہ فیچر کی آزمائش کے لیے محدود صارفین کو اس تک رسائی دی تھی، تاہم اب اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا۔مذکورہ فیچر اس وقت کام کرتا ہے جب کوئی بھی صارف کسی میسیج کو غلطی سے سب کیلئے ڈیلیٹ کرنے کے بجائے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کرتا ہے۔عام طور پر صارفین کسی گروپ یا چیٹ میں غلط میسیج بھیجنے کے بعد اس کو ڈیلیٹ کرتے وقت ایک عام غلطی کر بیٹھتے ہیں اور وہ میسیج کو تمام افراد یعنی وصول کرنے والے افراد سمیت ہر کسی کے بجائے صرف اپنے لیے ہی ڈیلیٹ کر دیتے ہیں تاہم اب اگر کوئی بھی شخص کسی میسیج کو غلطی سے دوسروں کے بجائے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کرے گا تو اسی وقت اسے اسکرین پر ان ڈو (undo) کا لفظ نظر آئے گا۔اور صارف ان ڈو (undo) کے لفظ کو کلک کرکے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو واپس لا سکیں گے اور پھر وہ اسے سب کے لیے ڈیلیٹ کرسکیں گے۔مذکورہ فیچر اس وقت کام نہیں کرے گا جب صارف کوئی بھی میسیج سب کے لیے ڈیلیٹ کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] پیغام رسانی کیلیے استعمال ہونے والی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ’پکچر ٹو پکچر‘ فیچر جلد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.