MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موجودہ ہائبرڈ نظام میں کسی ادارے کی عزت نہیں بچی

0 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہائبرڈ نظام میں کسی ادارے کی عزت نہیں بچی،سنیئر افسران کو دفتر میں بند کیا جا رہا ہے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام میں کسی ادارے کا وقار محفوظ نہیں،سینئر ترین بیورو کریٹس کو دفترمیں بند کیا جا رہا ہے۔
ججز کو ویڈیوز اور آڈیوز کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے اور پارلیمان ربڑ سٹیمپ ہے۔ایک ٹویٹ پر 45 پرچے ہو رہے ہیں،کریمنل جسٹس سسٹم بیٹھ گیا،دہشت گردی واپس آ گئی ہے اور معیشت تباہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ آصف علی زرداری نے ایم پی ایز کو 5، 5 کروڑ کی آفر کی، لاہور اور ملتان میں ایم پی ایز کو فونز گئے کہ اعتماد کے ووٹ کے روز غائب رہنا، امید ہے کہ اعلیٰ ترین سبطح پر اس کا نوٹس لیا جائے گا کہ یہ حرکتیں کون کررہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم پی ایز نے یقین دہانی کرائی ہے وہ بکنے والے نہیں ہیں تاہم آصف زرداری سندھ کا پیسہ پنجاب میں خرید و فروخت پر لگا رہا ہے، اس لیے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کے پنجاب میں داخلے پر پابندی لگانی چاہیے اور پنجاب حکومت کو چاہیے کہ آصف علی زرداری کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کریں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے ایک آرٹیکل 109کی خلاف ورزی کی اور وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا، اسپیکر نے درست اقدام اٹھایا اور کہا کہ گورنر کا اقدام آرٹیکل 109 کی خلاف ورزی ہے، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ تھا کہ گورنر اعتماد کے ووٹ کیلئے وزیراعلیٰ کو دس دن کا وقت دے گا۔
انکا کہنا تھا کہ اگر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے صدر کو خط لکھا ہے تو گورنر کو ہٹایا بھی جا سکتا ہے، غیرآئینی اقدام پر گورنر پر آرٹیکل 6 بھی لگ سکتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ پنجاب میں سیاسی صورتحال بدل رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.