MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکا، اسکول میں دوران نماز مسلم طلبہ سے ناروا سلوک پرخاتون ٹیچر برطرف

0 662

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(مسائل نیوز) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک اسکول میں دوران نماز مسلم طلبہ سے ناروا سلوک پرخاتون ٹیچر کو برطرف کردیا گیا،امریکی میڈیا کے مطابق خاتون ٹیچر نے مسلم طلبہ کے نماز پڑھنے کے دوران شور کیا اور انہیں جسمانی اذیت دینے کی بھی کوشش کی،موبائل فون کے ذریعے واقعے کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبہ باجماعت نماز ادا کر رہے ہیں کہ اس دوران خاتون ٹیچر کی آواز آتی ہے جو شور شرابہ کرتی ہیں اور سیٹیاں بجا کر انہیں نماز پڑھنے سے روکتی ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسکول انتظامیہ نے نسل پرستانہ رویے پر ٹیچرکو فوری طور پربرطرف کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.