آئی ایم ایف نے ڈالر کے حوالے سے پاکستان سے ایک اور مطالبہ کر دیا
اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیریز نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈالرکے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ایک انٹرویومیں ایسٹر پیریز نے کہا کہ پاکستان سے جائزیکے لیے بات چیت مثبت چل رہی ہے جس دوران پاکستان سے معاشی آؤٹ لک
- Advertisement -
کے ازسرنو جائزے پر تبادلہ خیال ہوا ہے، سیلاب کے بعدپاکستان کے معاشی آؤٹ لک کاازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمارکا ازسرنوتعین کرناہوگا، مالیاتی نظم و ضبط اور خسارہ کنٹرول کرنے کے لیے اہداف کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا، پاکستان کو ڈالرکے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ایسٹر پیریز نے کہاکہ پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہے، توانائی کی اصلاحات پر ساتویں اور آٹھویں جائزکے تحت طے شدہ اہداف پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان سے بات چیت مزید جاری رکھنا چاہتے ہیں، سیلاب متاثرین کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ضروریات کا احساس ہے، پاکستان سے سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لیے پالیسیزپربات چیت ہوئی ہے، پاکستان کو اندرونی اوربیرونی ادائیگیوں کے لیے فنانسنگ کوملحوظ خاطررکھنا ہوگا۔
[…] آباد(مسائل نیوز)آئی ایم ایف نے ڈیزل پر لیوی مزید بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی […]
[…] آباد (مسائل نیوز) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،رواں […]