MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایک ملزم رہ گیا ہے وہ بھی پاکستان آ جائے گا

0 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے ک ایک ملزم رہ گیا ہے وہ بھی پاکستان آجا ئے گا،نیب زدہ لوگوں نے ملک سے بھاگنے کیلئے ترامیم کی ہیں۔ملک بہت خطرناک صورتحال سے گزر رہا ہے،ہمارے پاس اس وقت تنخواہیں دینے کے پسے نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ آ جائے نیب زدہ لوگوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،عوام کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر لگی ہیں،سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ ملزمان کو بھاگنے نہ دیں۔
اسٹیبلیشمنٹ عوام اور ملک سے دور نہیں رہ سکتی،ملکی معیشت ٹھیک نہیں اور ملک تکنیکی طور پر ڈیفالٹ ہوچکا ہے۔وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈپریشن کا شکار ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ سفارتکار کہہ چکے ہیں پیسے نہیں،ہم کام نہیں کرسکتے،ملک بچانا سب سے اہم کام ہے،عقل بادام کھانے سے نہیں آتی،لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ملک میں الیکشن ہوں گے،عوام تیاری کریں۔وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویزالہٰی وہی کریں گے جو عمران خان کہیں گے،15سے 30 دسمبر اہم ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے الیکشن نہیں کرانے،عبوری سیٹ اپ کی طرف جا سکتے ہیں۔مسلسل شکست کے بعد حکومت الیکشن کرانے کو تیار نہیں،انتخابات کرانے کے دو ہی راستے ہیں۔
آرمی چیف وزیراعظم کو فون کریں یا پھر اسٹیبلشمنٹ حکومت کے پیچھے سے ہٹ جائے۔ فواد چوہدری نے کہا حکومت انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں۔ن لیگ کے اپنے ایم پی ایز ان کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے۔انہوں نے اپنے کیسز ختم کرانے تھے وہ کر دئیے۔مجھے نہیں لگتا نوازشریف پاکستان آئیں گے،اسحاق ڈار اور سلیمان شہباز اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں یہ واپس چلے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.