لاہور (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ن لیگ کے ممبران نے جلد الیکشن کی صورت میں قیادت کو تحفظات سے آگاہ کر دیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیگی رہنماؤں کا موقف ہے کہ بےروزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے حلقوں میں دشواریاں پیدا ہوں گی۔تحریک انصاف لانگ مارچ کے اندر مکمل الیکشن مہم کر چکی،الیکشن سے قبل پٹرول ،بجلی اور اشیاء خوردونوش میں عوام کو ریلیف دینا ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کو ترقیاتی فنڈز کیے جا رہے ہیں۔وفاقی حکومت کی طرف سے بھی اراکین کو ترقیاتی فنڈز دئیے جائیں۔جلد الیکشن کی صورت میں میاں نوازشریف یا مریم نواز الیکشن مہم کا حصہ بنیں۔مرکزی قیادت پنجاب کا پارلیمانی اجلاس بلا کر ممبران اسمبلی کو اعتماد میں لے۔
دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے تنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے ۔
- Advertisement -
پارٹی صدر سمیت دیگر اہم عہدوں میں تبدیلی متوقع ہے۔پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔3 دسمبر کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی مجلس عاملہ/ مرکزی جنرل جونسل کا غیر معمولی اجلاس وفاقی دارالحکومت میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں پارٹی صدر شہباز شریف سمیت تمام مرکزی ، صوبائی عہدیدار اور جنرل کونسل کے لگ بھگ 2 ہزار کارکن شریک ہوں گے جس میں پارٹی کا انٹرا الیکشن کرایا جائے گا کیونکہ موجود پارٹی تنظیم کی مدت 4 سال مکمل ہو چکی ہے۔
پارٹی صدر، جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدوں پر دوبارہ انتخاب ہوگامسلم لیگ ن کے آئین کے مطابق صدر سمیت پارٹی کے کسی بھی عہدے کے لیے کوئی بھی کارکن کاغذات جمع کروا سکتا ہے۔مرکزی سیکرٹریٹ نے جنرل کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے لیے تیاری شروع کر دی۔پارٹی کے اندریہ تجویز ہے کہ پارٹی شہباز شریف وزیراعظم ہوتے ہوئے تنظیمی امور پر بھرپور توجہ نہیں دے سکتے اس لیے یہ ذمہ داری مریم نواز کو سونپ دی جائے تا کہ شہباز شریف وزارت عظمیٰ اور ملکی معاملات پر بھرپور توجہ مرکوز کر سکیں۔
[…] (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی […]