اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومتیں چھوڑ کر رسک لے رہی ہیں،انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب میں ضمنی الیکشن کی شفافیت پر بھی سوال اٹھایا۔مونس الہیٰ کے سابق آرمی چیف سے متعلق بیان کے بعد ہمیں شک ہوتا ہے پنجاب کی بیس نشستوں پر جو ضمی انتخاب ہوا وہ شفاف تھا یا نہیں۔
جن 20 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوا وہ ن لیگ کی نشستیں نہیں تھیں، یہ پی ٹی آئی کی نشستیں تھیں جہاں وہ اپنی پانچ نشستیں کھو بیٹھی۔ضمنی انتخابات میں جن یونین کونسلوں میں پی ٹی آئی کے دفاتر نہیں تھے وہاں بھی وہ جیت گئے جس پر ہمیں اچنبھا ہوا تھا۔ ایاز صادق نے کہا عمران خان اسمبلیاں تحلیل کریں ہمارے پاس اس سے اچھا موقع نہیں ہے۔
حکومتوں کی تحلیل کے بعد عمران خان کے پاس بیساکھیاں نہیں رہیں گی۔
- Advertisement -
دوںوں صوبوں میں نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کروا دیں گے۔پی ٹی آئی اپنی حکومتیں چھوڑ کر رسک لینے جا رہی ہے یہ ہمارے لیے ون ون سچوئش ہے۔اب پہلے والے حالات نہیں الیکشن میں جانا ہمارے لیے سود مند ہوگا۔ایاز صادق نے مزید کہا کہ ن لیگ کی انتخابی مہم نوازشریف لیڈ کریں گے،مریم نواز بھی ساتھ ہوں گی۔الیکشن میں پی ٹی آئی کے لیے ایسی راہ ہموار نہیں ہو گی جیسی 2018ء میں تھی۔
قبل ازیں ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر ایاز صادق نے دعویٰ کیا کہ الیکشن اگست کے بعد ہوں گے، امیدواروں کو ٹکٹ نواز شریف جاری کریں گے ۔ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، اگست 2023 میں حکومت کی مدت پوری ہوگی، حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی الیکشن ہوں گے۔ ایازصادق نے کہا کہ اگر مارچ میں اسمبلی ٹوٹی تو پھر رمضان اور بجٹ آرہا ہے، مارچ سے جون تک اسمبلیاں توڑنا ناممکن نظرآرہا ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوازشریف جنوری میں واپس آئیں گے، ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت بھی نواز شریف پاکستان میں موجود ہوں گے۔ایازصادق نے کہا کہ اسلام آباد کے شاپنگ مال کو غلط وقت پرسیل کیا گیا، اس کوپہلے ہی سیل کرنا چاہیے تھا۔اعظم سواتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو رہا ہونا چاہیے مگران کوخود پرکنٹرول کرنا چاہیے، قانون اپنا راستہ خود اختیارکرے گا۔