MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے تو دے، قوم کا وقت ضائع نہ کیا جائے؛اسحاق ڈار

0 186

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے تو دے دیں، قوم کا اس معاملے پر وقت ضائع کیا جارہا ہے، بات چیت میں ہماری طرف سے کوئی ہچکاہٹ نہیں مگر مشروط بات چیت نہیں ہوسکتی،پنجاب میں حکومت بنانا اور وزارت اعلی ن لیگ کا حق ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار بتایا کہ بات چیت پر ہماری طرف سے نہیں دوسری جانب سے تاخیر ہورہی ہے، صدر مملکت سے ملاقات ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے تو دے دیں، قوم کا اس معاملے پر وقت ضائع کیا جارہا ہے۔اسحاق ڈار نے پنجاب میں حکومت بنانا اور وزارت اعلی ن لیگ کا حق قرار دے دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.