نواب اسلم خان رئیسانی کی ساتھیوں سمیت جے یو آئی (ف) میں شمولیت
کوئٹہ(مسائل نیوز)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی جمعیت علمائے اسلام (ف)میں شامل ہوگئے۔سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دعا ہے اسلم رئیسانی کی شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے، بلوچستان میں عوام کے حقوق کیلئے متحد ہیں۔کوئٹہ میں تقریب کے دوران سابق وزیراعلی بلوچستان اسلم رئیسانی نے ساتھیوں سمیت جے یو آئی(ف)میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم ائیسانی نے کہاکہ عوام کی بہتری کیلئے ہمیں جدوجہد کرنی ہوگی، کوشش کریں گے عوام کے مسائل کم سے کم کردیں، مسائل صرف عوام کے نہیں سیاسی لوگوں کے بھی ہوتے ہیں۔
[…] (مسائل نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی بھی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے […]