MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کا پاکستان واپس آنے کا فیصلہ

0 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) نوزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔سلیمان شہباز نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پاکستان واپس آ کر اپنے خلاف مقدمات میں متعلقہ عدالت پیش ہونا چاہتا ہوں۔
کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا،منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے اور بےبنیاد ہیں۔بزنس مین ہونے کے ناطے تمام شئیرز ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں۔27اکتوبر 2018 سے برطانیہ میں ہوں کبھی ایف آئی اے کا نوٹس نہیں ملا۔ایف آئی اے نے میرے خلاف مقدمہ میری غیر حاضری میں درج کیا۔2018 میں بیرون ملک گیا 2020 میں مقدمہ بنا اور اس کے بعد اشتہاری قرار دیا گیا ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کر کے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا موقع دے۔
عدالت دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی جائیدادوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی تھیں۔ بتایا گیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل سنٹرل کورٹ میں جمع کرائی گئیرپورٹ کے مطابق سلیمان شہباز کے نام چنیوٹ میں 200 کنال سے زائد اراضی ہے اور ان کے مختلف بینکوں میں 29 اکائونٹس موجود ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے بینک اکائونٹس میں 3 کروڑ 70 لاکھ 24 ہزار 500 روپے موجود ہیں اور ان کے 13 کمپنیوں میں 19کروڑ سے زائد کے شیئرز ہیں۔سپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اشتہاری ملزم سلیمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں، سپیشل سینٹرل کورٹ سلیمان شہباز کے اثاثے قرق کرنے کا حکم دے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.