MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فوج کو آپ جیسا سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے وزیراعظم شہباز شریف کا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون

4 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون کر کے عہدہ سنبھالنے پر مبارک پیش کی ہے ۔منگل کو ہونے والی گفتگو میں وزیراعظم نے کہاکہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے۔

- Advertisement -

شہباز شریف نے کہاکہ پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم نے کہاکہ مادر وطن کے تحفظ وسلامتی، دہشت گردی کے خاتمے سمیت سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالی آپ کی مدد وراہنمائی فراہم فرمائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے ہمارا بھرپور تعاون آپ کومیسر رہے گا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمنائوں کے اظہار اور مبارک پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب سابق آرمی حیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہاہے کہ وہ کوئی کتاب نہیں لکھ رہے اور نہ ہی ایسا ارادہ ہے ، کتاب لکھنے کی صورت میں کسی تناز ع کا شکار نہیں ہونا چاہتا ۔جی ایچ کیو میں نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو کمان سونپنے کی تقریب میں جب سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سے صحافیوں کی بات چیت ہوئی تو ایک صحافی نے ان سے کہاکہ آپ کب کتاب لکھ رہے ہیں ، آپ نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ اپنے فوجی کیریئر اور ملکی صورتحال پر کتاب لکھونگا جس پر اشفاق پرویز کیانی نے کہاکہ میرا کتاب لکھنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ میں نے ایسی کوئی بات کی تھی کیونکہ کتاب لکھنے کی صورت میں ایک نیا تنازع شروع ہوسکتا ہے اور میں کسی تنازع کا شکار نہیں بننا چاہتا اسی لئے آپ لوگوں (میڈیا)سے دور رہتا ہوں۔ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ میری طبیعت ٹھیک ہے ، کچھ عرصہ پہلے مسئلہ ہوا تھا اب اللہ کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی جس میں […]

  2. […] نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ بلوچستان میں دیرپا امن و ترقی، عوام کے تحفظ […]

  3. […] نیوز) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے انسداد دہشت گردی کی طویل مشق میں حصہ لینے والے […]

  4. […] نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.