MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کسی نے زہر دیدیا تھا، تکلیف کے باعث باتھ روم میں جاکر روتا تھا،عمران نذیر کا انکشاف

1 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز عمران نذیر نے تصدیق کی ہے کہ انہیں زہر دیا گیا تھا جس کے باعث انہوں نے شدید تکلیف برداشت کی۔ٹی وی پروگرام میں عمران نذیر نے زہر دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ

- Advertisement -

انہیں مرکری پلادی گئی تھی جس سے ان کے جسم کے تقریباً تمام جوڑ ناکارہ ہوگئے تھے، سابق کرکٹر نے کہا کہ کسی کے جسم کے ایک جوڑ میں بھی تکلیف ہو تو اگلا پچھلا سب یاد آجاتا ہے، میرا وہ وقت جیسا گزرا، میں جانتا ہوں یا میرا رب ۔انہوں نے بتایا کہ اس زہر نے میرے 10 جوڑوں پر اثر ڈالا، ٹھیک طرح سے چل بھی نہیں پاتا تھا، صبح کے وقت منہ بھی نہیں دھویا جاتا تھا، میں نے کسی کے سامنے آنسو نہیں بہائے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ میں صرف باتھ روم میں جاکر روتا تھا اور کہتا تھا یا اللہ اب اور کتنی سزا ہے میری تاہم پھر بھی میں نے بہت بہادری سے یہ وقت گزارا، الحمداللہ۔عمران نذیر نے اس مشکل وقت میں اپنی اہلیہ کے ساتھ کھڑے رہنے کو سراہا، انہوں نے کہا ‘مشکل وقت میں ہمیشہ بیوی ہی کام آتی ہے، وہی ساتھ دیتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر عمران نذیر نے حال ہی میں ایک دلچسپ کہانی شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.