MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انگلش کپتان بین اسٹوکس کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بڑا اعلان

1 194

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بڑا اعلان کردیا۔پیر کو انگلش کپتان بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ٹیسٹ میچ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔بین اسٹوکس نے کہا کہ اس سال کے

- Advertisement -

شروع میں پاکستان کو تباہ کرنے والے سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا اور سیلاب کے ملک اور عوام پر خاصے اثرات مرتب ہوئے۔انگلش کپتان کے مطابق کھیل نے میری زندگی میں مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں صرف یہی حق سمجھتا ہوں کہ کرکٹ سے بالاتر ہو کر کچھ واپس دوں، میں اس ٹیسٹ سیریز سے اپنی میچ فیس پاکستان سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے یہ عطیہ پاکستان کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔اسٹوکس کے مطابق 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہونے پر بہت پرجوش ہوں، تاریخی سیریز کے سلسلے میں پہلی مرتبہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، کھیلنے اور سپورٹ گروپ کے درمیان ذمہ داری کا احساس ہے اور یہاں ہونا خاص بات ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کا کپڑوں سے بھرا بیگ چوری ہو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.