MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

زمینی راستے سے زرمبادلہ افغانستان اسمگل کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع

0 403

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان نے زمینی راستے سے زرمبادلہ افغانستان اسمگل کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کسٹمز نے غیرملکی کرنسی کی افغانستان کو اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہیں جن میں بارڈر پر مکمل باڈی سرچنگ کے ساتھ سامان کی تلاشی لی جا رہی ہے۔طورخم بارڈر پر سخت چیکنگ کے دوران 2 اسمگلروں سے 40 ہزار ڈالر برآمد کر لیے گئے۔ایک پاکستانی شہری کی تلاشی کے دوران جوتوں میں چھپائے دو پیکٹ برآمد کیے گئے جن میں 10، 10 ہزار امریکی ڈالر پڑے ہوئے تھے۔ اسی طرح افغان نوجوان لڑکی اقدس ایریل دختر گل محمد کے بیگ سے بھی 20 ہزار امریکی ڈالر ملے۔ملزمان کے خلاف کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.