MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان سے گھڑی خریدنے والے عمر فاروق سے فواد چوہدری کے مسلسل رابطوں کے مبینہ ثبوت سامنے آ گئے

2 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر فواد چوہدری نے گھڑی خریدنے والے بزنس مین عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق توشہ خانہ اورقیمتی گھڑی کے بارے حقائق بتانے پر پی ٹی آئی دھمکیوں پر اتر آئی ہے۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے گھڑی خریدنے والے بزنس مین عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں اور بیان واپس لینے کیلئے سخت دباؤ ڈالا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بزنس مین عمر فاروق کو فون کرکے بیان واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا اور سخت لہجے میں کہا کہ اپنا بیان واپس لیں، اور اپنے نئے بیان میں بتائیں کہ پہلی باتیں غلطی سے کہہ دیں۔فواد چوہدری نے عمر فاروق سے کہا کہ اس کیس میں فرح خان (گوگی) اور شہزاد اکبر کا ذکر نہ کریں۔ فواد چوہدری نے بات نہ ماننے پر عمر فاروق کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جب عمر فاروق سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے بھی تصدیق کی کہ انہیں نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں مل رہی ہیں، جب کہ فواد چوہدری نے بھی فون کرکے بیان واپس لینے کی دھمکی دی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گھڑی کی چند کروڑ کی بات کو تو اٹھا دیا گیا […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کا دوسرا مرحلہ روات کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.