بلوچستان کی بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوٸی کمی نہیں ضرورت انہیں مواقع فراہم کرنے اور ان کی صلاحيتوں کو نکھارنے کی ہے،ذوالفقار درانی
کوٸٹہ ( مسائل نیوز) یو این ڈی پی بلوچستان کے سربراہ ذوالفقار درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی بچیوں میں ٹیلنٹ کی کوٸی کمی نہیں ضرورت انہیں مواقع فراہم کرنے اور ان کی صلاحيتوں کو نکھارنے کی ہے، اگر ان کو مواقع دیٸے جاٸیں تو یہ ہر میدان میں اپنی صلاحيتوں کا لوہا منوا سکتيں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ویمن فٹسال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تعاون سے ایوب سپورٹس کمپليکس کے فٹسال گراؤنڈ میں ویمن فٹسال ٹورنامنٹ کے فاٸنل میچ کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ بچیوں نے فاٸنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دیکھا دیا ہے کہ بلوچستان کی بچیاں کسی سے کم نہیں ہماری کوشش رہی گی کہ آگے بھی بلوچستان ویمن فٹسال ایسوسی ایشن کے مل کر ٹورنامنٹ منعقد کریں تاکہ بچیوں کو کھیلنے کے مواقع ملتے رہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ یو این ڈی پی کے محمد مری، بلوچستان ویمن فٹسال ایسوسی ایشن کی صدر شاٸستہ لغاری، ناٸب صدر محمد عمر، جنرل سیکرٹری سرور شاہوانی، بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن کی صدر مِس اختر صاحبہ، سابق قومی کراٹے ٹیم کے کوچ آغا محمد مینگل، مِس زینب مینگل، مِس آمنہ، نیاز غنی و دیگر موجود تھے قبل ازیں بلوچستان ویمن فٹبال اکیڈمی اور کچی بیگ ڈگری کالج کے مابین شاندار فاٸنل میچ کھیلا گیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلوچستان ویمن فٹبال اکیڈمی نے کچی بیگ ڈگری کالج کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی اور فاٸنل میچ اپنے نام کیا میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہناۓ جبکہ فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی دی آخر میں بلوچستان ویمن فٹسال ایسوسی ایشن کی صدر شاٸستہ لغاری نے یو این ڈی پی بلوچستان کے سربراہ ذوالفقار درانی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔