MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا پنجاب پولیس پر عدم اعتماد گھر پرپولیس کہاں کی تعینات کی جائیگی؟بڑا فیصلہ ہوگیا

1 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے بعد لانگ مارچ کی بھرپور سکیورٹی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں معطل لاہور پولیس چیف غلام محمود ڈوگر کی یونیفارم پہن کر شرکت کی۔ معطلی کیخلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ ناقابل سماعت قرار دے چکی ہے تاہم آئی جی پنجاب کو اجلاس میں بلایا ہی نہیں گیا۔اجلاس میں لانگ مارچ کی بھرپور سکیورٹی کا فیصلہ کیا گیا۔ لانگ مارچ کے روٹ پر 15 ہزار پولیس اہلکار ہونگے، چھتوں پر اسنائپرز ہونگے اور نیا کنٹینر بلٹ پروف ہوگا، روسٹرم بھی بلٹ پروف ہوگا۔ سکیورٹی کیلئے ڈرونز فضا میں اڑیں گے۔ دوسری جانب عمران خان نے پنجاب پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لاہور میں زمان پارک کے گھر پر گلگت بلتستان پولیس کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ خواتین کیخلاف تشدد مجرمانہ فعل اور ناقابل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.