MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاست کریں، فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں، مریم اورنگزیب

2 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام اآباد(مسائل نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سانحہ وزیرآباد میں سینئر صحافیوں حامد میر، مرتضی سولنگی اور وقار ستی کو عمران خان کی جانب سے ملوث کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان حکومت پہ رہ کر صحافیوں پر حملے کرتے رہے ہیں اور اب صحافیوں پر مقدمے کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سیاست کریں صحافیوں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں۔ سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی جنگ لڑنی ہی نہیں آتی، سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی مخالفت کریں ملک دشمنی تو نہ کریں۔

مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ جو آپ کے خلاف بات کرے وہ آپ کا دشمن ہے؟ عمران خان نے تینوں صحافیوں کا نام لے کر ان کی زندگی خطرے میں ڈالی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کو تہس نہس کر کے امریکی […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.