MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کینیڈین وزیر اعظم کی عمران خان پر حملے کی شدید مذمت

0 351

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ٹورنٹو (مسائل نیوز) کینیڈین وزیر اعظم کی عمران خان پر حملے کی شدید مذمت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر وزیر آباد میں ہوئے حملے پر کینیڈا کے وزیر اعظم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں جسٹن ٹروڈو نے لکھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ نا قابل قبول ہے، اس تشدد میں شدید مذمت کرتا ہوں، کسی معاشرے، جمہوریت اور سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
واضح رہے بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر وزیرآباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اللہ والا چوک میں پی ٹی ائی استقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی، عمران خان کو گولی لگی ہے اور وہ بہتر حالت میں ہیں۔
گولی لگنے سے عمران خان کی ٹانگ میں زخم آیا، عمران خان کو لاہور منتقل کیا گیا، فیصل جاوید کو بھی ایک گولی لگی، عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے، زیادہ تر لوگ جسم کے نچلے حصے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ایک برسٹ چلایا اور بعد میں ایک اور گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، پولیس نے حملہ آور کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق فائرنگ سے کنٹینر کے سامنے کھڑے لوگ زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اسی طرح ٹی ایچ کیووزیرآباد کا کہنا ہے کہ معظم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، فائرنگ سے رہنماء پی ٹی آئی فیصل جاوید ،احمد چٹھہ، حمزہ، زاہد ،محمد عمران ، محمد فاروق، لیاقت اور راشد سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا ہے، اور فائرنگ واقعے پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.