کوئٹہ سے آٹا چینی ،گندم ،کھاد کی اسمگلنگ کا سلسلہ جاری
کوئٹہ(مسائل نیوز) آٹا, چینی, گندم, یوریا کھاد کی اسمگلنگ کے روک تھام کیلئے تمام اداروں کا غیر زمہ داری کا مظاہرہ، آٹا، یوریا کھاد، چینی اور گندم بدستور لکپاس سے ہوتے ہوئے رخشان ڈویژن کے تمام شہروں سے افغانستان تک اسمگلنگ جاری
کوئٹہ میں یوریا کھاد چینی، آٹا اور گندم کی اسمگلنگ سے شدید قلت پیدا ہوگئی اور قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں،
صوبائی حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہونے کے باوجود بھی ادارے نے اس گھناؤنی دھندہ کو آسانی سے کھلی چھوٹ دی ہے،
روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ٹن چینی، یوریا کھاد، گندم، اور آٹا لکپاس سے ہوکر نوشکی دالبندین، نوکنڈی تفتان کے مختلف راستوں سے افغانستان اسمگلنگ تیزی سے جاری ہے،
تمام اضلاع کے انتظامیہ سمیت دیگر ادارے جن میں ایف سی، کسٹم، خاموش تماشائی بن کر اپنہ حصہ وصول کرکے اس گھناؤنی دھندے کی روک تھام کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کر رہے ہیں اور بآسانی گاڑیوں کو اپنے اپنے چیک پوسٹوں سے لائن دے کر گزارتے ہیں،
- Advertisement -
مافیاز متعلقہ حکام کو بھتہ دے کر ایرانی ٹرالر، ٹرک، ماڈو کوچ، کوچ دس ویلر، کے زریعے ہزاروں پارسل لوڈ کرکے لکپاس کسٹم، لیویز، ایف سی ، شیخ واصل ایف سی ، گلنگور ایف سی اور لیویز، نوشکی کسٹم، ایف سی، پولیس، چاغی لیویز، پدگ ایف سی، دالبندین کسٹم، لیویز، پولیس ، ایف سی، ، یک مچھ لیویز، ایف سی، تالاب، تہراسی لانڈھی ایف سی، نوکنڈی کسٹم لیویز، ایف سی تفتان کسٹم ایف سی، سمیت دیگر اداروں چیک پوسٹوں سے ہوتے ہوئے پہنچ جاتے ہیں بعد از دالبندین، نوکنڈی اور تفتان سے افغانستان اسمگل کرتے ہیں چیک پوسٹوں کی تعداد سینکڑوں میں ہونے کے باوجود بھی اسمگلنگ کی روک تھام نہ ہونا ان کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،
بھتہ کی عیوض اگر آسانی سے چینی، کھاد، آٹا سمگلنگ ہوسکتا ہے تو اس کا مطلب ہے ہر وہ چیز جو ہمارے ملک کے لئے شدید خطرہ ہے وہ پہنچ سکتا ہے
آٹا، چینی، کھاد اور گندم کی اسمگلنگ سے قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں یوریا کھاد کی اسمگلنگ سے زمینداروں کے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور ان اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے،
حکومت اور متعلقہ حکام کی جانب سے خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے
واضع رہے کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ماڈو کوچ، کوچ دس ویلر، ٹرک، ایرانی ٹرالر، اس وقت ان کی تعداد بے شمار ہے جوکہ بغیر کاغذات کے چل رہے ہیں تمام چیک پوسٹوں پر ان کو بآسانی گزارہ جاتا ہے محکمہ ایکسائز کی جانب سے ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لایا گیا ہے ان گاڑیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور جتنے بھی کوچز اور ٹرک. ٹرالرز کو سنگل گاڑی سے ڈبل میں تبدیل کیا گیا وہ سب غیر قانونی ہے جوکہ محکمہ ایکسائز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
حکومت آٹا چینی، کھاد اور گندم کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے فوری طور پر جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے تاکہ ان ایشیاء کی قلت ختم ہوکر عام عوام بآسانی خرید سکے.
[…] نیوز)پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں 4100روپے فی من تک پہنچ گئی،محکمہ خوراک پنجاب نے فلور ملز […]
[…] نیوز)پاکستان سے چینی کی افغانستان اسمگلنگ کے ٹھوس شواہدحکومت کو مل گئے ہیں۔سیکرٹری فوڈ پنجاب […]