MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان طلبی کے باوجود ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے

0 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سائفرآڈیو لیکس و کابینہ کی سب کمیٹی کے فیصلے کے تناظر میں سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان طلب کیے جانے کے باوجود تاحال ایف آئی اے انکوائری ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے ۔ذرائع کے مطابق اعظم خان کومنگل 25 اکتوبر کو ڈائریکڑ ایف آئی اے اسلام آباد زون کی سربراہی میں قائم انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہاگیا تھا،اعظم خان نے پیش ہونے کیلئے 15 نومبر کیبعد کی تاریخ رکھے جانے کا کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اب 15 نومبر کے بعد کیلئے اعظم خان کو انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہونے کیلئے نوٹس کرے گا، اس سے قبل وزارت داخلہ کے احکامات پرڈی جی ایف آئی اے نے راوں ماہ 5 اکتوبر کو پانچ رکنی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی تھی۔ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم کے سربراہ ڈائریکڑ ایف آئی اے اسلام آباد زون عبدالجبار مقرر کیے گئے تھے،انکوائری ٹیم میں دیگر ممبران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر کاؤنٹر ٹیررازم ونگ، اسٹنٹ ڈائریکٹر آئی او اور ٹیم کے سربراہ کی طرف سے مقرر کردہ آفیسر ممبران میں شامل ہیں،انکوائری ٹیم میں 3 انٹیلی جنس اداروں سے گریڈ 19 کے ایک ایک آفیسر بھی شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.