MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت ارشد شریف کے قتل کے معاملے کی تہہ تک پہنچے گی

0 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت ارشد شریف کے قتل کے معاملے کی تہہ تک پہنچے گی۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی اس ناگہانی موت پر ہم سب غمزدہ ہیں، اس معاملے کی حساسیت کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدر خود فون پر بات کی اور آگاہ کیا کہ کس قدر یہ معاملہ سنگین ہے۔
پاکستانی حکومت چاہتی ہے انتہائی شفاف انداز میں تحقیقات ہو کر حقائق کو قوم کے سامنے لایا جائے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے پاکستان کے اندر کوئی بھی سوچ یا نظریہ رکھنے والا خود کو اتنا غیر محفوظ سمجھے۔ہمیں ایک ایسا پاکستان بنانا ہے جہاں سب کے بنیادی حقوق محفوظ ہوں، ہم سب پاکستانی ہیں ہم نے ایک دوسرے سے اختلافات کو نفرت میں تبدیل نہیں ہونے دینا، ایک دوسرے کے نقطے نظر کو قبول کرنا ہمیں سیکھنا ہو گا۔
جبکہ ابق مرحوم صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی غیر ملکی پرواز سے نیروبی سے دوحہ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے، جہاں سے میت آج رات ایک بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کینیا کے صدر سے گفتگو کے نتیجے میں قانونی امور تیزی سے مکمل ہوئے، قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد ارشد شریف کی میت کو اسلام آباد روانہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے کئی گھنٹے تمام مراحل کی نگرانی کی، وہ جسد خاکی روانہ کرنے تک نیروبی ائیرپورٹ پر موجود رہیں۔ارشد شریف کا جسد خاکی لیے پرواز کیو آر 1342 نیروبی سے 3بج کر 14 منٹ پر روانہ ہوئی، میت آج شب پاکستان پہنچائی جائے گی۔تدفین جمعرات کو اسلام آباد میں ہو گی۔ واضح رہے کہ ارشد شریف اتوار کی رات نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں مبینہ غلطی پر پولیس کی گولی سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.