MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شادی کے ایک روز قبل مہندی کے دن حقیقی بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مانانوالہ(مسائل نیوز) مانانوالہ شادی کے ایک روز قبل مہندی کے دن حقیقی بھائی کے ہاتھوں بہن قتل۔
مقتولہ کی جہاں سے برات آنی تھی بھائی وہاں شادی پر خوش نہ تھا معمولی تلخ کلامی پر بھائی کی فائرنگ کی زد میں آکر بہن موقع پر تڑپ کر زندگی کی بازی ہار گئی ملزم فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ تھانہ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں چک ناہرہ 539 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 25 سالہ نوجوان ابدال عرف ابدالی نے اپنی حقیقی بہن نازیہ بی بی کو اس کی شادی سے ایک روز قبل مہندی کے دن معمولی بات پر اشتعال میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نازیہ بی بی دختر محمد ریاض موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر زندگی کی بازی ہار گئی شادی والا خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی مقتولہ کی جہاں شادی قرار پائی تھی بھائی ابدال وہاں شادی پر خوش نہ تھا جس کی وجہ بھائی کے ہاتھوں بہن قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ایس ایچ او مانانوالہ مہر ربنواز ایس ڈی پی او سرکل صفدر آباد توصیف احمد خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ملزم کی گرفتاری کے لیئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.