MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کور کمانڈر پشاور کا جنوبی وزیرستان کا دورہ

0 438

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور (مسائل نیوز)کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سراروغہ میں محسود جرگہ کے دوران قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔

کور کمانڈر پشاور نے قبائل کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں کی بدولت دہشت گردوں کے خلاف بے مثال کامیابیاں ممکن ہوئیں۔

- Advertisement -

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کورکمانڈر پشاور نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لوگ سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر لڑے ہیں، پاک فوج سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری کوششوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین کی جانب سے امن کی بحالی پر پاک فوج سے اظہارتشکر کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.