MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب بھی میدان میں کود پڑے، بڑا اعلان کر دیا

0 681

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہم ہر لمحہ اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں اورعمران خان کو نااہل قراردینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ہم اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ قوم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی۔یہ انصاف کا قتل عام ہوا۔کپتان سرخرو ہے اور سرخرو رہے گا۔ کپتان کل بھی صادق و امین تھا اور آج بھی ہے۔الیکشن کمیشن کافیصلہ آئین و قانون سے مذاق ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.