MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی پشت پناہی کیلئے ملک کے اندر تخریب کاری نہیں چلے گی

0 276

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ اور صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی پشت پناہی کیلئے ملک کے اندر تخریب کاری نہیں چلے گی، عوام ایسے لوگوں کو کچل کے رکھ دیں گے، عام آدمی کیلئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں، پی ٹی آئی کا ردعمل بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، عوام گمراہ نہیں ہوں گے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنے گی اس طرح تصویر جاناں ہم نہ کہتے تھے، ہم فقیرتو قوم کو بروقت آگاہ کرتے رہےآج سب کچھ قوم کے سامنے آشکارہ ہوچکا، دوسروں کو چور کہنے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ میں روزاول سے کہتا رہا ہوں کہ عمراں خان پاکستان کی سیاست کا غیرضروری عنصر ہے، اس کو ہماری سیاست میں فیڈ کیا گیا، اس کی پشت پربین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ ہے، اس کی امانت، دیانت اور صداقت سب کے سامنے آگئی ہے، کسی بات پر ایک دن نہیں ٹھہرتا، لوگوں کو چور کہتا پاکستان میں چوری کی ہے، لیکن اس نے پوری دنیا کو انڈیا، اسرائیل، امریکا کو لوٹا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ جو لوگ ایسے آدمی کی پشت پناہی کیلئے ملک کے اندر تخریب کاری کرنا چاہتے ہیں ، اب تخریب کاری نہیں چلے گی، عوام ایسے لوگوں کو کچل کے رکھ دیں گے، عام آدمی کیلئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں، ملین مارچ ہم نے بھی کیے ہیں، اسلام آباد تک آزادی مارچ کیا گیا، 10، 10لاکھ لوگوں کو ہم نے خطاب کیا ہے، یہ ردعمل تحریک انصاف کی ایک بوکھلاہٹ ہے، قوم ان سے گمراہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں آکر ان کو اقتدار سے نکالا ہے، اور آج ملک کی سیاست سے باہر کردیا ہے۔ یہ قوم کی اور ہماری فتح ہے، آج کے فیصلے پہ پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.