MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزارت داخلہ کو پاکستان میں پیدا ہونے والے بچے کو شہریت دینے کا حکم

0 401

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان بچے کو شہریت دینے کا حکم دیدیا ۔ وزارت داخلہ اور نادرا سے ایک ہفتے میں رپورٹ بھی طلب کر لی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے قرار دیا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والا کوئی بھی بچہ پاکستانی شہریت لینے کا حق دار ہے افغان مہاجر ین کے خاندان میں پیدا ہونے والے چوبیس سالہ نوجوان فضل حق کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی اور وزارت داخلہ کو سینیٹر حمد اللہ کے کیس میں دئیے گئے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کر دئیے چیف جسٹس نے وزارتِ داخلہ کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور چند دیگر ممالک کی طرح ہمارا قانون بھی پاکستان میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو شہریت دینے کا پابند ہے پاکستان میں پیدا ہونیکا سرٹیفکیٹ رکھنے والا کوئی بھی بچہ پاکستان کا شہری بن جائے گادرخواست گذار کے وکیل ایڈوکیٹ عمر گیلانی نے کہا کہ انکے موکل نے 24 سال پاکستان میں بغیر کسی شہریت کے گزارے چیف جسٹس نے شہریت کی درخواست پر اگلے جمعے تک قانونی کاروائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا، وزارت داخلہ کے وکیل نے یقین دلایا کہ پیدائشی سرٹیفیکیٹ کی تصدیق پر شہریت دینے کا فیصلہ کر دیا جائے گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.