MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یہ میرا نام سنتے ہیں توان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں

0 259

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سرگودھا (مسائل نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سرگودھا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کو کس نے اجازت دی کہ سیاسی لیڈر کو طلبا سے خطاب سے روکیں۔گورنر پنجاب سے کہتا ہوں طلبا و طالبات ملک کا مستقبل ہیں۔گورنر پنجاب حکمرانوں کو نہ سنیں ،مجھے 50 سال سے لوگ جانتے ہیں،میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں 3 بار خطاب کر چکا ہوں ،پھر دعوت ملی۔
اگر لیڈر یونیورسٹی نہ آئیں توطلبا کی سیاسی تربیت کیسے ہوگی؟۔ یہاں تو مولانافضل الرحمان بھی آسکتے ہیں ۔شہبازشریف یہاں آئیں گے تو پیسے مانگنا شروع کریں گے، کچھ سیاستدان عوام کا نام لیکر اقتدار میں آتے ہیں پھر لوٹنا شروع کردیتے۔عمران خان نے مزید کہا کہ جب یہ میرا نام سنتے ہیں توان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔
جو حق اور سچ کےلیے نہیں کھڑ ے ہوتے تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے۔

- Advertisement -

کفر کا نظام چل جائے گا، ظلم و ناانصافی کا نظام نہیں چل سکتا۔چھوٹا چور جیل میں اور بڑے کو این آر او دے دیتے ہیں،پرویز مشرف نےمجھے بھی کچھ دن جیل میں رکھا وہاں کوئی غریب نظر نہیں آیا ، عمران خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے کچھ اور مطلب کچھ اور ہوتا ہے۔سویٹزرلینڈ میں خوشحالی کی وجہ وہاں قانون کی حکمرانی ہے۔ہمارا وزیراعظم جب پیسے مانگتا ہے، سارے ملک کی عزت ختم ہوجاتی ہے،چئیرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جیل بھریں مجبور لوگوں سے، بڑے بڑے ڈاکو آزاد ہیں،ہمارے مستقبل کا فیصلہ ہونے جارہا ہے۔
ہمار ے وزیر اعظم پر 16 ارب روپے کی چوری میں سزا ہونے والی تھی۔اسحاق ڈار نے 2000 میں تحریری بیان حلفی دیا کہ میں منی لانڈرنگ کرتا تھا،اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنا دیا، یعنی بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھا دیا،آصف زرداری کو تو بھارت میں مسٹرٹن پرسنٹ کہتے ہیں،آصف زرداری کی کرپشن پر تو کتابیں لکھی ہوئی ہیں۔سندھ کے گورنر اورمولا جٹ میں کوئی فرق نہیں ۔عابد شیر علی کے والد نے کہا راناثنااللہ نے 18 قتل کیے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ چند دنوں میں مارچ کا اعلان کرنےجا رہا ہوں ،یہ سیاست نہیں حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد ہے۔چوروں کی غلامی سے بہتر ہے میں مرجاؤں، جینا نہیں چاہتا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.