MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایک مجرم کو گورنر سندھ لگا دیا گیا،بہت جلد کال دینے والا ہوں،عمران خان

0 299

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے بہت جلد کال دینے والا ہوں۔پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ میں آپ کو حقیقی آزادی کے لیے تیار کرنے آیا ہوں، آزادی ملتی نہیں چھیننی پڑتی ہے۔عمران خان نے کہاکہ چوروں اور امریکا کے غلاموں کو ہم پر مسلط کیا گیا، امریکی سازش کے تحت ہم پر امریکی غلاموں کو بٹھایا گیا، یہ چور اپنے سارے کرپشن کے کیسز ختم کررہے ہیں اور عوام مہنگائی میں ڈوب گئی ہے، معیشت تباہ ہو رہی ہے اور وزیراعظم امریکا میں بھیک مانگ رہا ہے کہ ہمیں پیسے دے دو، انہیں شرم نہیں ہے کہ ملک جو ذلیل کر رہے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے، میں ان چوروں کے سامنے کھڑا ہوا ہوں لیکن ناانصافی کے خلاف بزدل اور خود غرض لوگ نہیں کھڑے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کرکٹ سے سیاست تک چیلنج لیے، انسان کی پرواز میں سب سے بڑی رکاوٹ خوف ہے، غلام جوتے پالش کرتے ہیں اور لیڈر آزاد ہوتے ہیں، بزدل انسان کبھی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا وہ نواز شریف بن جاتا ہے، نواز شریف ہر مشکل وقت میں باہر چلا جاتا ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ میں بہت جلد کال دینے والا ہوں، سب سے آگے میں خود ہوں گا، جیل تو کیا جان دینے کے لیے تیار ہوں، ملک کی حقیقی آزادی کے لیے سب نے نکلنا ہے، زنجیریں توڑی جاتی ہیں، آزادی چھیننی پڑتی ہے۔گورنر سندھ کی تعیناتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک مجرم کو گورنر بنایا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.