MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہر وقت تیار رہیں، میں کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں ، عمران خان کا کارکنوں کے نام پیغام

0 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن ہر وقت تیار رہیں، میں کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں ، اگر قوم امریکا کے مسلط چوروں کیخلاف کھڑی نہ ہوئی تو کوئی مستقبل نہیں ہے، ایک اور مجرم کو سندھ کا گورنر بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے لاہور میں آئی ایس ایف کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس ایف کے پاس بڑا اہم پیغام لے کر آیا ہوں، آئی ایس ایف آپ کا جنون دیکھ رہا ہوں ، باقی جنون جب کال دوں گا اس وقت دیکھوں گا، دنیا میں جب بڑے بڑے انقلاب آئے ہیں جب معاشرے بدلے ہیں جب قوموں کی تقدیر بدلی ہے ہمیشہ اس قوم کے طالب علم اور نوجوان اس انقلاب کا ہراول دستہ بنے ہیں، امریکا میں سول رائٹ موومنٹ یونیورسٹیوں میں شروع ہوئی تھی، حقیقی آزادی سیاست نہیں جہاد ہے، حقیقی آزادی کا پیغام ہر کالج اور ہر یونیورسٹی میں پمفلٹس بانٹنے ہیں۔
تحریک پاکستان کے وقت نوجوان اور طالب علم نکلے تھے، انہوں نے لوگوں کو تیار کیا تھا اور جگایا تھا۔ آپ نے وعدہ کرنا ہے کہ کالجز اور یونیورسٹیوں میں حقیقی آزادی کا پیغام لے کر جانا ہے، اگر ہماری قوم امریکا کے مسلط کردہ چوروں کیخلاف کھڑی نہ ہوئی ، تو چوروں کے پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں ہے، ایک اور مجرم کو سندھ کا گورنر بنا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ دیر نہیں ، ہر وقت تیار رہیں، میں کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں۔ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایوان وزیر اعلٰی میں سنیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جب قانون کی حکمرانی ہوتی ہے تو معاشرہ خوشحال ہو جاتا ہے۔جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو زندگی بڑی آسان تھی،کرکٹ پر تبصرہ کرتا تھا تو بڑے پیسے مل جاتے تھے،جب قوم جدوجہد چھوڑ دے تو عزت کھو دیتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ جب چیلنج ختم ہو جائے تو آپ کی زندگی ختم ہو جاتی ہے۔حکومت میں آ کر پتہ چلا کہ پاکستانیوں کے کتنے ارب ڈالر بیرون ممالک پڑے ہیں۔ہم نہیں جانتے کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں کتنی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر لینے کیلئے منت ترلے کر رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آزادی کے وقت تو ہمارے پاس کچھ نہیں تھا۔
60 کی دہائی میں دنیا پاکستان کی اقتصادی ترقی کی مثال دیا کرتی تھی۔قوم بننا مسئلہ ہے جب قوم بن جاتی ہے تو پیسہ اکٹھا کرنا مسئلہ نہیں۔کسی مہذب اور خوشحال سوسائٹی کی بنیاد قانون کی حاکمیت پر ہوتی ہے۔شہباز شریف کا 16 ارب کا کیس پکڑا گیا۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کی بطور مشیر داخلہ پنجاب تعیناتی کی منظوری دیے جانے کے بعد سابق گورنر پنجاب کو صوبے میں یہ اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.