MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حاجی لشکری سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بلوچ، پشتون طلباءکی ملاقات

0 406

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور، کوئٹہ (مسائل نیوز) نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بلوچ پشتون طلباءکی ملاقات، نوابزادہ لشکری رئیسانی نے طلباءکے مسائل کے حوالے سے آج گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کریںگے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بلوچ پشتون طلباءکے نمائندہ وفد نے لاہور طلباءکو ہاسٹل میں الاٹمنٹ نہیں دی جارہی جو بلوچستان کے طلباءکے ساتھ سراسر نا ا نصافی ہے وفد نے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کو آگاہ کیا کہ کچھ طلباءکے ایڈمیشن بھی کینسل کردیئے گئے ہیں جس پر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے طلباءکے مسائل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ انہوں نے وزیراعظم میاں شہباز شرمیں ملاقات کی وفد نے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کو طلباءکے جاری احتجاج اور مطالبات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انتظامیہ نے مخصوص نشستوں پر زیر تعلیم طلباءکو پچاس فیصد فیس ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ساتھ ہییف سے ملاقات میں انہیں بلوچستان کے طلباءکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ہے جس پر وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میںبلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے تعلیمی اخراجات کا پچاس فیصد ادا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباءکے مسائل پر وہ آج بروز بدھ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کرکے طلباءکے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کریں گے جس پر بلوچ پشتون طلباءکونسل کے نمائندہ وفد نے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ نوابزادہ لشکری رئیسانی نے طلباءکا سفیر بن کر نہ صرف وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں ان مسائل کو اجاگر کیا بلکہ ان کے حل کی راہ بھی ہموار کی ہے انہوں نے بلوچستان میں تعلیم اورطلبائ کے مستقبل کو محفوظ بنانے پرنوابزادہ لشکری رئیسانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد طلباءکے مسائل حل ہونگے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.