MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم کا سمندری طوفان سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت

1 315

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکہ میں آنے والے سمندری طوفان ایان سے ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصان پر امریکی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ طوفان ایان سے ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر دکھ ہے ہمارے احساسات اور نیک تمنائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)امریکا جس کو گزشتہ ماہ تاریخ کے بدترین سمندری طوفان سے گزرنا پڑا تھا اب اسے ایک اور نئی قدرتی آفت برفانی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.